یمن میں سعودی اتحاد کا حوثیوں کو بھرپور جواب کی دھمکی، کشیدگی میں اضافہ

Wait 5 sec.

ریاض(4 جولائی 2026): یمن میں سرگرم سعودی قیادت میں فوجی اتحاد نے یمنی حوثی باغیوں کو سخت لہجے میں خبردار کیا ہے کہ اگر سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوئی بھی کوشش کی گئی، تو اس کا جواب بھرپور اور غیر معمولی فوجی طاقت کے ساتھ دیا جائے گا۔سعودی اتحاد کا یہ سخت ردعمل حوثی باغیوں کے اس حالیہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب پر یمنی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا تھا۔حوثیوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر یہ خلاف ورزیاں فوری طور پر نہ روکی گئیں تو وہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں، خشکی اور سمندر میں واقع دیگر اہم اور حساس تنصیبات پر حملے کریں گے۔سعودی اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے سخت بیانات کے بعد خطے میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔