سڑکیں دھنستی رہیں گی، جانیں جاتی رہیں گی، مودی حکومت ٹیکس وصولتی رہے گی: راہل گاندھی

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ملک کی مختلف ریاستوں میں حالیہ دنوں پلوں اور سڑکوں کے ٹوٹنے اور دھنسنے کے واقعات پر مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں شفافیت اور جوابدہی کا فقدان ہے، جس کی قیمت عام شہری اپنی جان دے کر ادا کر رہے ہیں۔راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گجرات، اتراکھنڈ اور کچھ دیگر ریاستوں میں سڑک ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئے حادثات کی تصویر پیش کی گئی ہے۔ ان حادثات میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں راہل گاندھی مودی حکومت کے غیر ذمہ داری پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عوام سے ٹیکس کی شکل میں رقم وصولی تو خوب ہو رہی ہے لیکن سڑکوں کی تعمیر میں معیار کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’یہاں کوئی جوابدہی نہیں ہے۔ سڑکیں دھنستی رہیں گی، جانیں جاتی رہیں گی، مودی حکومت ٹیکس وصولتی رہے گی۔‘‘راہل گاندھی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے حادثات محض قدرتی آفات کا نتیجہ نہیں بلکہ ناقص منصوبہ بندی، مبینہ بدعنوانی، تعمیراتی معیار میں کوتاہی اور جوابدہی کے فقدان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام حکومت کو ٹیکس اس لیے ادا کرتے ہیں تاکہ انہیں محفوظ سڑکیں، مضبوط پل اور بہتر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، لیکن اس کے برعکس آئے روز ایسے حادثات پیش آ رہے ہیں جن میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔Ek Akela... pic.twitter.com/av5KhvGThT— Congress (@INCIndia) July 4, 2026کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ چند دنوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے سڑکیں اور پل وغیرہ ٹوٹنے کے کئی تشویشناک واقعات سامنے آئے ہیں۔ کانگریس اس معاملہ میں لگاتار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ کانگریس نے آج ’ایکس‘ ہینڈل پر ٹوٹی ہوئی سڑک کی ایک تصویر شیئر بھی کی ہے، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ورزش کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن لگایا گیا ہے ’ایک اکیلا‘۔قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں گجرات میں شدید بارش کے بعد ایک اہم پل کا ایک حصہ ٹوٹ گیا تھا، جس کے بعد احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمد و رفت محدود کر دی گئی۔ اسی طرح اتراکھنڈ میں مسلسل بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد سڑکیں متاثر ہوئیں، کئی مقامات پر سڑکیں بیٹھ گئیں اور آمد و رفت معطل ہو گئی۔ اس سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔’نریندر مودی اور بی جے پی حکومت نے ملک کا بھٹہ بیٹھا دیا ہے‘، حمیرپور حادثہ کے بعد کانگریس کا تلخ تبصرہاس سے قبل بھی مختلف ریاستوں خصوصاً بہار، مدھیہ پردیش اور دیگر علاقوں میں پلوں کے گرنے، زیر تعمیر ڈھانچوں کے منہدم ہونے اور سڑکوں میں بڑے شگاف پڑنے کے متعدد واقعات سامنے آتے رہے ہیں، جن پر تعمیراتی معیار، نگرانی اور سرکاری جوابدہی کے حوالے سے سوالات اٹھتے رہے ہیں۔