ایران کا چین و دیگر دوست ممالک کو آبنائے ہرمز میں خصوصی سہولت دینے کا اعلان

Wait 5 sec.

تہران (4 جولائی 2026): ایران نے چین اور دیگر دوست ممالک کو اہم آبی گرزگاہ آبنائے ہرمز میں خصوصی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چین میں تعینات ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں چین و دیگر دوست ممالک کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔ایرانی سیفر نے بتایا کہ عمان کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت آبنائے ہرمز میں چین و دیگر ممالک کو سہولت فراہم کرنے کیلیے ایک نیا انتظام کیا جائے گا، اس نئے انتظام کا ایک حصہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔عبدالرضا رحمانی فضلی نے مزید بتایا کہ اس ٹیکس کا اطلاق سمندروں کے بین الاقوامی قوانین کے منافی نہیں ہوگا۔ ایرانی سفیر نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کے روز بیجنگ میں منعقدہ ورلڈ پیس فورم سے خطاب کے دوران کیا۔آبنائے ہرمز بیرونی طاقتوں کی عسکری نمائش کا میدان نہیں، ایران کی سخت وارننگ