کیتن اگروال کیس: ملزمہ سیا گوئل کی میڈیا کے سامنے عجیب حرکت

Wait 5 sec.

کیتن اگروال قتل کیس میں ملزمہ و مقتول کی منگیتر سیا گوئل نے میڈیا کے سامنے نازیبا حرکت کی ہے۔بھارت میں ان دنوں نوجوان انٹرپرینویئر کیتن اگروال قتل کیس شہ سرخیوں میں ہے جس کا قتل اس کی منگیتر نے کیا اور پہاڑی سے دھکا دے دیا۔مذکورہ قتل کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور پولیس اس کی تحقیقات کررہی ہے۔تاہم اسی دوران میڈیا ٹرائل مسلسل جاری ہے اور سیا گوئل کو انتہائی غیرانسانی فعل پر سوشل میڈیا پر لامتناہی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔"ketan agarwal” – ARY Newsآج ملزمہ کو عدالت میں پیشی سے قبل طبی امداد کے مرکز (میڈیکل کیئر سینٹر) لے جایا گیا جہاں کوریج کے لیے مقامی میڈیا کی بڑی تعداد میں جمع تھی۔ٹھیک اسی وقت کچھ انتہائی غیر متوقع ہوا جب ملزمہ نے میڈیا کو نازیبا اشارہ کیا اور لاپروائی سے آگے بڑھ گئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین ملزمہ کی حرکت پر سوال اٹھا رہے ہیں جو پہلے ہی قتل کے مقدمے میں نامزد ہے اور اب عام عوام کے سامنے اس طرح کا رویہ اختیار کررہی ہے، بہت سے لوگ بھی ملزمہ کی ذہنی حالت پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔