فرانس میں ہیٹ ویو، لوگ اے سی اور پنکھے خریدنے کے لیے لڑ پڑے

Wait 5 sec.

فرانس میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے ستائے لوگ سپر مارکیٹس میں اے سی اور پنکھے خریدنے کے لیے لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فرانس میں شدید گرمی کے باعث 2 جولائی کو لِڈل فرانس (Lidl France) کی جانب سے پنکھوں اور پور ٹیبل اے سی یونٹس پر دی جانے والی رعایتی سیل نے کئی اسٹورز، بالخصوص پیرس کے آس پاس افراتفری کے مناظر پیدا کر دیے۔پیرس کے 14ویں ارونڈیسمنے (arrondissement) کے ایک اسٹور پر لوگ آدھی رات کے قریب ہی قطاروں میں کھڑے ہونا شروع ہو گئے تھے۔اسٹور کھلنے کے وقت تک ہجوم 300 سے 400 افراد تک پہنچ چکا تھا، ور سارا اسٹاک 30 سے 60 منٹوں میں فروخت ہو گیا۔WATCH: Lidl France’s July 2 discount sale on fans and portable AC units sparked chaotic scenes in several stores, especially around Paris, as France faced extreme heat.In one Paris 14th arrondissement store, people began queuing around midnight. By opening time, the crowd had… pic.twitter.com/cdGUmi7Ntd— Clash Report (@clashreport) July 3, 2026 اسٹور کے اندر دھکم پیل، لوگوں کے گرنے اور بھگدڑ مچنے کے بعد پولیس اور فائر فائٹرز کو بلانا پڑ گیا۔ ایک گاہک نے پیپر اسپرے (مرچوں والے اسپرے) کا استعمال کیا، س سے ایک 12 سالہ بچے سمیت آٹھ افراد متاثر ہوئے۔اسی طرح کے واقعات نانتیغ (Nanterre)، اوبرویلیے (Aubervilliers)، پیرس 19e، لیوالوا-پیغے (Levallois-Perret)، سیوراں (Sevran)، لائی-لے-روز (L’Haÿ-les-Roses) اور ویلنتوں (Valenton) میں بھی رپورٹ ہوئے جہاں ویڈیوز میں زبردستی دروازے کھولتے، لڑائی جھگڑے، ہجوم کا دباؤ اور اسٹورز کی عارضی بندش دیکھی جا سکتی ہے۔