برطانوی اخبار نے مودی کو غیرملکی دوروں پر ملنے والے اعزازات پر سوالات اٹھا دیے

Wait 5 sec.

برطانوی اخبار نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو غیرملکی دوروں پر ملنے والے اعزازات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔عالمی اعزازات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے رسوائی کا سبب بننے لگے ہیں کیونکہ برطانوی اخبار دی گارڈین نے مودی کو غیر ملکی دوروں پر ملنے والے اعزازات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔اخبار نے لکھا کہ مودی کوسیشلز میں دیاگیا ’گارڈین آف دی بلیو ہورائیزن‘ ان کے دورے سے صرف تین روز پہلے تخلیق کیا گیا مودی ایوارڈ کے پہلے اور اب تک واحد وصول کنندہ ہیں۔یہ پڑھیں: مودی بھارتی قوم کیلیے شرمندگی کا باعث بن چکے ہیں، خواجہ آصفدی گارڈین کا دعویٰ ہے سرٹیفکیٹ میں رپبلک اورسیشلز کا املا بھی غلط تھا، اعزاز اے آئی کی مدد سے تیار ہونے کی زد پر آگیا ہے۔گارڈین کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کئی غیر ملکی دوروں میں مودی کو وہ اعزازات اور اسناد ملتی ہیں جو کوئی اور وصول نہیں کرتا۔رپورٹ کے مطابق مودی کے دورہ اسرائیل سے پہلے اسرائیل نے۔۔’ میڈل آف نیسٹ ‘۔۔ کا اعزاز تخلیق کیا اور مودی کو تھما دیا، آج تک مودی ہی اس اسرائیلی اعزاز کے واحد وصول کنندہ ہیں۔بھارتی اپوزیشن کا الزام ہے مودی حکومت بیرونی اعزازات کو داخلی سیاسی امیج بلڈنگ کے لیے استعمال کررہی ہے۔