جنوبی ڈکوٹا (04 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ساؤتھ ڈکوٹا میں امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ’سیو امریکا ایکٹ‘ پاس ہو گیا تو 100 سال تک انتخابات میں ریپبلکنز ہار نہیں سکیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا آزادی کے 250 سال مکمل ہونے پر میں قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، امریکا آج دنیا کا سب سے طاقت ور اور ترقی یافتہ ملک ہے، ہم کبھی اور کسی صورت ناکام نہیں ہوں گے، تاریخ میں کسی قوم نے اتنی عظیم کامیابی کا جشن نہیں منایا جتنا امریکا منا رہا ہے۔امریکی ریپبلکن صدر نے کہا کہ سیو امریکا ایکٹ اگر پاس ہو گیا تو اگلے سو سال تک انتخابات میں ریپبلکنز ہار نہیں سکیں گے، انھوں نے کہا کہ مڈ ٹرم الیکشن بھی ہم جیتیں گے اگر خود ہارنا نہ چاہیں۔ٹرمپ کی تشویش، ڈیموکریٹس اقتدار میں آتے ہی فِلی بسٹر ختم کر دیں گے!صدر ٹرمپ نے کہا 250 سال مکمل ہونے پر امریکا دنیا کی قدیم ترین اور سب سے زیادہ آزاد جمہوریہ ہے، ہمارے پاس دنیا کا سب سے منصفانہ، پائیدار آئین اور مضبوط ترین ملک موجود ہے، خدا کے فضل سے امریکا انسانی تاریخ کی سب سے زیادہ کامیاب اور غیر معمولی قوم ہے۔ٹرمپ نے کہا امریکا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، اور ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، اور ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے ہمسایوں کی مدد کی ہے، امریکا امن پسند ہے لیکن کسی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا، ہم نے وینزویلا کو ایک دن میں شکست دی اور ایران کو طاقت ور ترین حملے سے مکمل ناکامی سے دوچار کیا۔