تہران(3 جولائی 2026): امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ تنازع کے آغاز کے بعد سے اب تک پہلی بار ایرانی پاسداران انقلاب کے قائم مقام سربراہ جنرل احمد وحیدی منظرِ عام پر آئے ہیں۔خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت تہران میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی الوداعی تقریب کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ اس ریاستی تقریب میں ملک کی اعلیٰ سیاسی اور فوجی قیادت شرکت کر رہی ہے۔IRGC caretaker commander Ahmad Vahidi’s first public appearance since the war, seen tonight at the coffin ahead of Ayatollah Khamenei’s funeral procession beginning July 4. pic.twitter.com/vKbFbfEsGg— Ali Hashem علي هاشم (@Alihashem) July 2, 2026جمعرات 2 جولائی کی شام آیت اللہ علی خامنہ ای کا تابوت جنوبی تہران میں واقع امام خمینی حسینیہ مسجد سے ملحقہ تقریب کے مقام پر لایا گیا۔ وہاں آئی آر جی سی کے قائم مقام سربراہ جنرل احمد وحیدی نے دیگر اعلیٰ ایرانی حکام کے ہمراہ شرکت کی اور سپریم لیڈر کو آخری خراجِ عقیدت پیش کیا۔واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات کے بعد، سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کے تحت ملک بھر میں ان کی سرکاری آخری رسومات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کے سابق کمانڈر محمد پاکپور کی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد یکم مارچ 2026 کو پاسداران انقلاب کا قائم مقام کمانڈر منتخب کیا گیا تھا اور وہ جنگ کے بعد سے منظر عام سے غائب تھے۔