جرمنی کی جھیل میں اچانک اٹھنے والے دیوہیکل اور پراسرار بگولے نے لوگوں کو حیران کردیا

Wait 5 sec.

برلن : جرمنی کی جھیل میں اچانک پانی سے اٹھنے والے دیوہیکل بگولے نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی، منظرایسا جیسے جھیل میں طوفان نے سر اٹھالیا ہو۔تفصیلات کے مطابق یورپ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے شدید درجہ حرارت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اب قدرتی مناظر پر بھی واضح طور پر نمایاں ہونے لگے ہیں۔جرمنی کی ایک جھیل میں اچانک پانی کے بیچوں بیچ اٹھنے والے ایک دیوہیکل اور پراسرار بگولے نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا اور مقامی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھیل کے پانی سے اٹھتا ہوا یہ تیز رفتار گھومتا ہوا بگولا پانی کو تیزی سے فضا اور بلندی کی جانب کھینچ رہا تھا۔منظر اس قدر سحر انگیز اور خوفناک تھا کہ یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے جھیل کے عین وسط میں کسی ننھے طوفان نے سر اٹھا لیا ہو۔ماحولیاتی ماہرین نے اس غیر معمولی واقعے پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ایسے دیوہیکل بگولے عموماً اس وقت بنتے ہیں جب یورپ میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی کے باعث گرم اور مرطوب ہوا جھیل کے اوپر موجود نسبتاً ٹھنڈے ماحول اور ہوا سے ٹکراتی ہے۔اس عمل کے نتیجے میں فضا میں ایک غیر معمولی گردش اور دباؤ پیدا ہوتا ہے، جو پانی کو اوپر کی طرف کھینچ کر طوفانی بگولے کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ماہرین نے اس واقعے کو یورپ میں تیزی سے بدلتے ہوئے موسموں اور گلوبل وارمنگ کے اثرات کا ایک واضح اشارہ قرار دیا ہے۔