’پیپر لیک‘ کے بعد اب ’پیپر چوری‘ بھی ہونے لگی، مدھیہ پردیش میں سوالنامہ چوری ہونے پر کانگریس کا حملہ

Wait 5 sec.

کانگریس نے مدھیہ پردیش کے ’راجیو گاندھی پرودیوگیکی وشوودیالیہ‘ (آر جی پی وی) میں مبینہ طور پر سوالنامہ چوری ہونے کے معاملہ میں مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی حکومت کے دور میں اب صرف ’پیپر لیک‘ ہی نہیں بلکہ ’پیپر چوری‘ کے واقعات بھی سامنے آنے لگے ہیں، جس سے طلبا کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے۔BJP सरकार में 'पेपर लीक' के बाद 'पेपर चोरी' भी होने लगे हैं। मध्य प्रदेश के राजीव गांधी प्रौद्योगिकी विश्वविद्यालय में परीक्षा से ठीक पहले Question Paper ही चोरी हो गया, जिसके कारण परीक्षा रद्द हो गई।BJP की नाकारा सरकार और उसका घटिया सिस्टम नए-नए तरीकों से छात्रों का भविष्य… pic.twitter.com/dFY6MWlykg— Congress (@INCIndia) July 4, 2026کانگریس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش کے ’آر جی پی وی‘ میں امتحان شروع ہونے سے عین قبل سوالنامہ مبینہ طور پر چوری ہو گیا، جس کے بعد متعلقہ امتحان منسوخ کر دیا گیا۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’بی جے پی حکومت میں ’پیپر لیک‘ کے بعد اب ’پیپر چوری‘ بھی ہونے لگی ہے۔ مدھیہ پردیش کے راجیو گاندھی پرودیوگیکی وشوودیالیہ میں امتحان سے ٹھیک پہلے سوالنامہ ہی چوری ہو گیا، جس کے باعث امتحان منسوخ کرنا پڑا۔‘‘ پارٹی نے مزید لکھا ہے کہ ’’بی جے پی کی ناکارہ حکومت اور اس کا ناقص نظام نئے نئے طریقوں سے طلبا کا مستقبل تباہ کر رہا ہے اور ان کی محنت و خوابوں کو روند رہا ہے۔‘‘کانگریس نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ نوجوان ان واقعات کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور حکومت کو طلبا کے مستقبل کے ساتھ مبینہ کھلواڑ کا جواب دینا ہوگا۔ واضح رہے کہ کانگریس نے یہ ردعمل ’نیوز 18‘ کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ظاہر کیا ہے، جس میں سوالنامہ چوری ہونے کے بعد امتحان منسوخ کیے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔