روس نے یوکرین کے ایک اور شہر پر قبضے کا دعویٰ کردیا

Wait 5 sec.

ماسکو(4 جولائی 2026): روس نے یوکرین کے خلاف جنگ میں ایک اور اہم کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے یوکرینی شہر کوستیان تینیوکا پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس پیشرفت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی یوکرین کے پورے ڈونئیسک ریجن پر کنٹرول حاصل کرنے کی جانب پہلا لیکن انتہائی کلیدی قدم ہے۔انہوں نے مستقبل کے اہم فیصلوں اور جنگی حکمت عملی کے لیے یوکرین پر روسی حملوں میں مزید شدت لانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انٹیلیجنس حکام پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرینی دستوں میں لڑنے والے غیر ملکی جنگجوؤں کی اصل تعداد کا فوری پتا لگائیں۔صدر پیوٹن نے یوکرین کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرینی فوج روسی انفرااسٹرکچر پر جس قدر حملے کرے گی، روس اپنے سیکیورٹی زون کو اسی حساب سے مزید وسعت دیتا چلا جائے گا۔انہوں نے یورپی امن فوج (پیس کیپنگ فورس) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس فورس کا مقصد تنازع کا حل تلاش کرنا نہیں بلکہ روس کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنا ہے۔روسی صدر نے محاذ جنگ کے قریب قائم فوج کے ایک اہم سپورٹ پوائنٹ کا دورہ بھی کیا، جہاں فوجی کمانڈروں نے انہیں جنگ کی تازہ ترین صورتحال اور آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔