ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی عوام کے نام اہم پیغام جاری کر دیا

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنی جنگوں کی قیمت امریکی عوام کی جانوں اور ٹیکس کے پیسوں سے ادا نہ کرنے دیں۔اسماعیل بقائی نے کہا امریکی خود سے سوال پوچھیں آخر کیوں آپ کے بیٹے، بیٹیوں کو اس جنگ میں گھسیٹا جا رہا ہے، امریکی خود پوچھیں ان کے بیٹوں کو جنگ میں لڑنے کے بدلے قرض معافی کا لالچ کیوں دیا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہا امریکیوں کو کیوں جنگ میں لڑنے کے بدلے تعلیمی اور کریڈٹ کارڈ قرض معافی کا لالچ دیا جا رہا ہے، اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ کو طول دینا اور مزید پھیلانا چاہتا ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا یروشلم پوسٹ نے امریکیوں کو ایران جنگ میں بھرتی کے عوض قرض معافی منصوبے پر بات کی، اسرائیلی جریدے نے کھلےعام اس منصوبے پر بات کی ہے، ایران جنگ کے لیے تعلیمی اور کریڈٹ کارڈ قرضوں کا سہارا لینا کسی اور کی جنگ لڑنے کے مترادف ہے۔ایرانی حکومت گرانے کے لیے کام کر رہے ہیں، پائلٹس کسی بھی وقت پہنچ سکتے ہیں، نیتن یاہو کا سنسنی خیز بیاناسماعیل بقائی نے کہا امریکیو! اسرائیل کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو میدان جنگ کا فوجی بنا دے، اسرائیل کو اجازت نہ دیں کہ وہ اس جنگ کا خرچہ آپ سے اٹھوائے جس کا انتخاب آپ نے نہیں کیا۔انھوں نے کہا امریکیو! اپنی جانوں اور ٹیکس کے پیسوں کو کسی اور کی جنگ کا ذریعہ نہ بننے دیں، امریکی اپنے بچوں کو اس غیر قانونی جنگ کے لیے کرائے کے سپاہی بنانے کی اجازت نہ دیں۔