سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش کے چند دنوں بعد ہفتہ کے روز ملک کے 8 ہائی کورٹس میں نئے چیف جسٹس کی تقرری کر دی گئی۔ مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کر کے ان تقرریوں کی اطلاع دی۔ دہلی ہائی کورٹ کے موجودہ جج جسٹس ولوری کامیشور راؤ کو پٹنہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بامبے ہائی کورٹ کے جسٹس رویندر وی گھوگے اب کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہوں گے۔In exercise of the power conferred by the Constitution of India, in consultation with the Chief Justice of India, the President is pleased to appoint the following High Court Judges as Chief Justices of the High Courts: pic.twitter.com/yggIOo1B7Q— Arjun Ram Meghwal (@arjunrammeghwal) September 5, 2026چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے جسٹس سنجے کمار اگروال کو راجستھان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔ وہیں الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس مہیش چندر ترپاٹھی کو بامبے ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے جسٹس اشونی کمار مشرا کو اسی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔ اڈیشہ ہائی کورٹ کے جسٹس کرشن رام مہاپاترا کو چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس الپیش یشونت کوگجے کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔ راجستھان ہائی کورٹ کے جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ راجستھان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سنجیو پرکاش شرما کو لے کر حال ہی میں تنازعہ سامنے آیا تھا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس سندیپ مہتا نے ان کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ اسی دوران جسٹس سنجے کمار اگروال کو راجستھان ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔