تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں مشترکہ سیکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل طور پر حمایت کرتا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے اس بات پر زور دیا جانا کہ مشترکہ سیکیورٹی اپنائی جائے، یہ وہی اصول ہے جس کی ہم طویل عرصے سے وکالت کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کو اپنے ہاتھوں میں لیں۔ حقیقی استحکام اسی وقت آسکتا ہے جب نیا سیکیورٹی ڈھانچہ بنایا جائے جسکی اسی خطے میں نشوونما ہوئی ہو۔ ایران اس کے لیے تیار ہے۔باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ تہران نے ہمیشہ علاقائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خطے سے باہر کی طاقتوں پر اپنا انحصار کم کریں اور باہمی تعاون کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی کے لیے نیا ڈھانچہ قائم کرنے کیلیے چار نکاتی حکمت عملی پر زور دیا تھا۔مصر کے صدر سے ملاقات میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور دیرپا سیکیورٹی قائم کی جائے۔امریکا جلد ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے، ٹرمپاُن کا کہنا تھا کہ مشترکہ سیکیورٹی کے لیے داخلی عناصر شروع کیے جائیں۔ مربوط نقطہ نظر اپنایا جائے، ترقی کی بنیادیں مضبوط کی جائیں اور بین الاقوامی روابط کو بڑھایا جائے۔