’بند اسکول کھلے گا، تو پی ڈی اے پڑھے گا‘، یوم اساتذہ کے موقع پر اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر طنز

Wait 5 sec.

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے یوم اساتذہ کے موقع پر اتر پردیش حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بند کیے گئے پرائمری اسکولوں کو دوبارہ کھولنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی استحصال زدہ، محروم، غریب اور مظلوم معاشرے میں سماجی و سیاسی شعور اور بیداری پیدا کر سکتی ہے۔ اسی پیغام کے ساتھ سماجوادی پارٹی آج ریاست کے بند پرائمری اسکولوں میں ’پاٹھ شالا پکارے‘ پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ پارٹی کا نعرہ ہے کہ ’بند اسکول کھلے گا، تو پی ڈی اے پڑھے گا۔‘उप्र में जो 26 हज़ार प्राथमिक विद्यालय भाजपा सरकार ने बंद किए हैं, उन सभी स्कूलों में समाजवादी पार्टी आज शिक्षक दिवस 5 सितंबर के दिन ‘पाठशाला पुकारे’ कार्यक्रम आयोजित कर रही है, जिसका मूल उद्देश्य ये संदेश देना है कि ‘बंद स्कूल खुलेगा, तो PDA पढ़ेगा’। इस कार्यक्रम के पीछे मूल… pic.twitter.com/JaC7WrR0O5— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) September 5, 2026سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹر جاری کرتے ہوئے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’اتر پردیش میں بی جے پی حکومت نے جو 26 ہزار پرائمری اسکول بند کیے ہیں، ان تمام اسکولوں میں سماجوادی پارٹی آج یوم اساتذہ یعنی 5 ستمبر کے دن ’پاٹھ شالا پکارے‘ پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ ’بند اسکول کھلے گا، تو پی ڈی اے پڑھے گا۔‘‘ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش نے مزید لکھا کہ ’’اس پروگرام کے پیچھے بنیادی مقصد یہ ہے کہ تعلیم کو ترجیح دی جائے، کیونکہ تعلیم ہی کے ذریعے استحصال زدہ، محروم، غریب اور مظلوم معاشرے میں وہ سماجی و سیاسی شعور اور بیداری پیدا ہوگی، جو غلبہ پسند عناصر کی بالادستی کو چیلنج کرتے ہوئے امتیازی سلوک کا خاتمہ کرے گی، مساوات و یکسانیت پر مبنی ’سماجی انصاف کی حکومت‘ قائم کرکے خوش گوار ماحول پیدا کرے گی، اور ہمارے ’بندھو راشٹر‘ کے عزم کو حقیقت میں بدل کر دکھائے گی۔‘‘اکھلیش یادو کا بی جے پی حکومت پر حملہ، 26 ہزار بند اسکول دوبارہ کھولنے کا وعدہاس سے قبل سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں ان کی حکومت بننے پر بند کیے گئے 26 ہزار سے زائد پرائمری اسکولوں کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت تعلیم کو ترجیح دینے کے بجائے سرکاری اسکولوں کو بند کر رہی ہے، جس کا سب سے زیادہ اثر پی ڈی اے طبقے کے طلباء پر پڑ رہا ہے۔