اسرائیل کی قید سے مزید 4 لبنانی قیدیوں کو رہائی مل گئی

Wait 5 sec.

بیروت: اسرائیل نے مزید چار لبنانی قیدیوں کو رہا کرکے بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے سپرد کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریڈ کراس نے قیدیوں کو لبنان کے حوالے کیا، جہاں انہیں لبنانی فوج کے سپرد کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ رہائی امریکا کی ثالثی میں جاری اسرائیل، لبنان مذاکرات کے تناظر میں ہوئی۔ ایک روز قبل بھی 5 لبنانی قیدی کو رہا کیا گیا تھا۔لبنانی صدر جوزف عون نے قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکا اور ریڈ کراس کی کوششوں کو سراہا۔دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں مشترکہ سیکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل طور پر حمایت کرتا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے اس بات پر زور دیا جانا کہ مشترکہ سیکیورٹی اپنائی جائے، یہ وہی اصول ہے جس کی ہم طویل عرصے سے وکالت کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کو اپنے ہاتھوں میں لیں۔ حقیقی استحکام اسی وقت آسکتا ہے جب نیا سیکیورٹی ڈھانچہ بنایا جائے جسکی اسی خطے میں نشوونما ہوئی ہو۔ ایران اس کے لیے تیار ہے۔ایرانی حکومت گرانے کے لیے کام کر رہے ہیں، پائلٹس کسی بھی وقت پہنچ سکتے ہیں، نیتن یاہو کا سنسنی خیز بیانباقر قالیباف کا کہنا تھا کہ تہران نے ہمیشہ علاقائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خطے سے باہر کی طاقتوں پر اپنا انحصار کم کریں اور باہمی تعاون کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔