لبنان پر اسرائیلی حملوں میں خواتین سمیت 7 افراد شہید

Wait 5 sec.

امریکی معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان pr اسرائیلی فضائی حملوں میں 7 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔لبنانی وزارت صحت نے کہا کہ اتوار کی صبح جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم سات افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے، وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل امریکی ثالثی میں طے پانے والے فریم ورک معاہدے کی روزانہ خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔وزارت کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ نبیطیہ الفوقہ میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے، جب کہ نباتیح کے الرحیبت محلے میں ایک خاتون اور ایک لڑکی سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے۔وزارت نے بتایا کہ عرب سلیم میں دو خواتین شہیدن اور دو لڑکیوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے جبکہ کفار رحمان میں چار خواتین زخمی ہوئیں۔لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے اس سے قبل کہا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے عرب سلیم میں ایک گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ہنگامی ٹیموں نے نبطیہ کے ہسپتالوں میں پہنچایا۔ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے عرب سلیم میں ایک اور گھر کو بھی نشانہ بنایا، جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔