امریکی مذاکرات کاروں کی پہلی بار یوکرین آمد، صدر زیلنسکی سے اہم ملاقات

Wait 5 sec.

(6 ستمبر 2026): روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوشش کے سلسلے میں امریکی مذاکرات کاروں نے پہلی بار کیف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر زیلنسکی سے اہم ملاقات کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مشتمل خصوصی امریکی وفد پہلے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچا جہاں اس کی صدر پیوٹن سے 3 گھنٹے طویل ملاقات رہی۔وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے آج ہفتے کے دوران یوکرینی دارالحکومت کیف میں صدر زیلنسکی اور دیگر اعلیٰ یوکرینی حکام سے اہم ملاقات کی۔صدر زیلنسکی نے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ امریکی مذاکرات کاروں کے ساتھ پہلے دور کے مذاکرات مکمل ہوگئے۔یہ بھی پڑھیں: پیوٹن کا یوکرین پر 3 دن کیلیے حملے روکنے کا حکمجبکہ اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ یوکرین آنے کا مقصد مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنا ہے، مذاکرات کے پہلے دور میں جو حاصل کیا اس سے مطمئن ہیں، میرا اور جیرڈ کشنر کا مشن روس اور یوکرین کو قریب لانا، ہمارا مقصد جنگ ختم کرنے کیلیے فاصلوں کو کم کرنا ہے، دونوں ممالک کو جنگ ختم کرنے کیلیے مراعات دینا ہوں گی۔ادھر، جیرڈ کشنر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف یوکرین جنگ ختم نہیں بلکہ پائیدار امن کا فریم ورک چاہتے ہیں، انہوں نے ہمیں جنگ ختم کرنے اور پائیدار امن کی شرائط پیدا کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اس جنگ کا خاتمہ دیکھنے کیلیے انتہائی پرعزم ہیں، امن کے حصول کی کوششوں پر برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے شکر گزار ہیں، امریکا یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کیلیے ’پیس پیکج‘ پر کام کر رہا ہے۔