ایسیل گروپ کے چیئرمین سبھاش چندرا کے خلاف سی بی آئی نے درج کیا کیس، 1322 کروڑ کی دھوکہ دہی کا الزام

Wait 5 sec.

’ایسیل گروپ‘ کے چیئرمین اور ’زی‘ کے بانی سبھاش چندرا کی مشکلیں دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔ سی بی آئی نے سبھاش چندرا اور کچھ دیگر لوگوں کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق سبھاش چندرا اور دیگر پر ایل آئی سی ہاؤسنگ فائنانس لمیٹڈ (ایل آئی سی ایچ ایف ایل) کے ساتھ تقریباً 1322 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کرنے کا الزام ہے۔CBI registers case against Essel Group Chairman Subhash Chandra and others for allegedly defrauding LICHFL (LIC Housing Finance Ltd) of ₹ 1,322 crore between 2018-26.LICHFL alleges that Subhash Chandra submitted ‘net worth certificate’ of ₹59,113 crore in 2018 while availing… pic.twitter.com/gzNvM7qKrA— Arvind Gunasekar (@arvindgunasekar) September 5, 2026میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایل آئی سی ایچ ایف ایل کی شکایت کی بنیاد پر سی بی آئی نے اس معاملہ میں سبھاش چندرا کے علاوہ پنکج سرولیا، امیش پانڈیا اور راجیو ڈھولکیا کو بھی ملزم بنایا ہے۔ ان پر 2018 سے 2026 کے درمیان ایل آئی سی ہاؤسنگ فائنانس لمیٹڈ کے ساتھ 1322 کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔Central Bureau of Investigation (CBI) has filed a case against Subhash Chandra and others for allegedly defrauding LIC Housing Finance Ltd of approximately Rs 1322 crores.— ANI (@ANI) September 5, 2026جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس کے مطابق کمپنی نے اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ سبھاش چندرا نے ایم/ایس وسنت ساگر پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور دوسری کمپنیوں کے لیے قرض کی سہولت لینے کے لیے ایک نیٹ وَرتھ سرٹیفکیٹ جمع کیا تھا۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ 2018 میں ان کی نیٹ وَرتھ 59113 کروڑ روپے تھی۔ اس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر کمپنی نے سبھاش چندرا سے منسلک 3 کمپنیوں کو قرض دیا تھا۔ لیکن دیوالیہ پن کی کارروائی کے دوران چندرا نے دعویٰ کیا کہ ان کی نیٹ وَرتھ کبھی بھی 50 ہزار کروڑ روپے نہیں تھی۔ ایل آئی سی ہاؤسنگ فائنانس نے اسی دعویٰ کے بعد چندرا کے خلاف دھوکہ دہی، بھروسہ توڑنے اور دھوکہ دہی کی سازش تیار کرنے کے الزام میں مجرمانہ شکایت درج کرائی ہے۔