جنوبی اور مشرقی لبنان میں اسرائیلی فوج کا حملہ، 3 شہید، 23 زخمی

Wait 5 sec.

بیروت: لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی اور مشرقی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 3 افراد شہید اور 23 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حملے جنوبی طائر، نباتیہ اور مشرق میں بیکا کے علاقے میں پانچ مقامات ہوئے۔وزارت کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچوں کے علاوہ طبی عملہ بھی شامل ہے۔ حزب اللہ نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا، 2 مارچ سے لے کر اب تک لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 4,300 سے زائد افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی: امریکا نے اسرائیلی تجویز مسترد کر دیرپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان پر حملہ اس وقت کیا گیا جب حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں پر ڈرون حملہ کیا تھا۔