ایران، زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والوں کے لیے قیمت بڑھا دی گئی

Wait 5 sec.

تہران: ایران میں حکومت کی جانب سے زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی نے بتایا کہ 8 ستمبر سے ماہانہ 110 لیٹر پیٹرول سے زیادہ کے استعمال کے بعد فی لیٹر پیٹرول 10 ہزار تومان کا ملے گا جو پہلے 5 ہزار میں دستیاب تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ 110 لیٹر تک ماہانہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، تبدیلی صرف زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والوں کے لئے ہے۔ایران پر ہر حملے کا جواب پہلے سے زیادہ سخت دیا جائے گا، باقر قالیبافرپورٹس کے مطابق ایران میں 60 لیٹر پیٹرول کی قیمت 1500 تومان اور اگلے 50 لیٹر کی قیمت 3 ہزار تومان ہے۔ ایک تومان 10 ایرانی ریال کے برابر ہو تا ہے۔