یوم اساتذہ پر راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے دی مبارکباد، ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو پیش کیا خراج عقیدت

Wait 5 sec.

یوم اساتذہ کے موقع پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ملک کے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کیا۔ ملکارجن کھڑگے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھتے ہیں کہ ’’اساتذہ ذہنوں کو جلا بخشتے ہیں، اقدار کی آبیاری کرتے ہیں اور ہماری قوم کے مستقبل کی بنیادیں مضبوط کرتے ہیں۔ یوم اساتذہ کے موقع پر ہم ہر اس استاذ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کا علم، صبر اور لگن نسلوں کو تحریک دیتا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ ہم ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جو ایک ممتاز فلسفی، استاذ اور مدبر تھے، جن کی حکمت آج بھی لازوال اور ہمیشہ تحریک دینے والی ہے۔‘‘Teachers shape minds, nurture values and build the foundations of our nation’s future.On #TeachersDay, we celebrate every teacher whose knowledge, patience and dedication inspire generations.We also pay homage to Former President of India, Dr S. Radhakrishnan, an eminent… pic.twitter.com/igVTdbzoEW— Mallikarjun Kharge (@kharge) September 5, 2026کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ قومی یوم اساتذہ کے موقع پر تمام اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد۔ آپ اپنے علم، خدمت اور مخلصانہ لگن سے نہ صرف طلبہ کا مستقبل سنوارتے ہیں بلکہ ملک کی آنے والی نسلوں کی صحیح رہنمائی بھی کرتے ہیں، آپ کی یہ خدمات انمول ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’آج ہندوستان کا تعلیمی نظام ہمارے سامنے کئی سنجیدہ سوالات کھڑے کر رہا ہے۔ ہمیں مل کر ایک ایسا نظام تیار کرنا ہے، جہاں ہر طالب علم کو یکساں مواقع، معیاری تعلیم اور ایک روشن مستقبل ملے۔‘‘भारत के पूर्व राष्ट्रपति डॉ. सर्वपल्ली राधाकृष्णन जी की जयंती पर उन्हें सादर नमन।राष्ट्रीय शिक्षक दिवस पर सभी गुरुजनों को हार्दिक शुभकामनाएं। अपने ज्ञान, सेवा और समर्पण से आप छात्रों का भविष्य संवारते हैं और देश की आने वाली पीढ़ियों को दिशा देते हैं - आपका योगदान अमूल्य है।आज… pic.twitter.com/lAarZDY0LD— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 5, 2026واضح رہے کہ ڈاکٹر رادھا کرشنن کا تعلیم کے شعبے میں بہت بڑا تعاون رہا ہے۔ 1948 میں ان کی صدارت میں ’یونیورسٹی ایجوکیشن کمیشن‘ تشکیل دیا گیا تھا، جس نے آزاد ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم کا خاکہ تیار کیا اور ’یونیورسٹی گرانٹس کمیشن‘ (یو جی سی) کے قیام کی مضبوط سفارش کی تھی۔ 1952 میں وہ ہندوستان کے پہلے نائب صدر بنے اور 1962 میں ملک کے دوسرے صدر بنے، اس کے بعد بھی ان کی زندگی انتہائی سادہ رہی۔ کہا جاتا ہے کہ جب وہ راجیہ سبھا کے چیئرمین تھے تو ایوان میں شدید بحث ہونے پر وہ اچانک سنسکرت کے اشلوک یا بائبل کی آیات پڑھنے لگتے تھے، جس سے کشیدہ ماحول فوراً پرسکون ہو جاتا تھا۔قابل ذکرہے کہ 1962 میں جب ڈاکٹر رادھا کرشنن نے صدر کا عہدہ سنبھالا تو ان کے کچھ سابق طلبہ اور دوستوں نے 5 ستمبر کو ان کی سالگرہ بڑے پیمانے پر منانے کی اجازت مانگی۔ اس پر انہوں نے بڑی انکساری سے جواب دیا، جو ان کے عظیم کردار کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’میری سالگرہ منانے کے بجائے، اگر 5 ستمبر کو ’یوم اساتذہ‘ کے طور پر منایا جائے تو یہ میرے لیے فخر کی بات ہوگی۔‘‘ تب سے ہر سال 5 ستمبر کو ملک بھر میں یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔