کویت میں حکام نے خفیہ مساج سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 5 ایشیائی افراد کو گرفتار کرنے کے بعد ملک بدر کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کے اپارٹمنٹ میں مبینہ طور پر خفیہ مساج سینٹر چلایا جارہا تھا پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اس کا پردہ فاش کردیا ہے۔مبارک الکبیر کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے یہ اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کی کہ اپارٹمنٹ کو بغیر اجازت کے مساج کی خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔بعدازاں تفتیشی حکام نے ضروری وارنٹ حاصل کیے اور اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا، جہاں سے پانچ ایشیائی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstvمساج سینٹر کے اندر افسران کو مساج میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا ہے جنہیں ثبوت کے طور پر ضبط کر لیا گیا تھا۔دوران تفتیش مشتبہ افراد نے اعتراف کیا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی خدمات کی تشہیر کر رہے تھے اور فی سیشن دس دینار سے تیس درہم تک صارفین سے وصول کررہے تھے۔گرفتاریوں کے بعد پانچوں غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی انہیں ایڈمنسٹریٹو ڈیپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کے حوالے کیا گیا جہاں ملک بدری کے طریقہ کار کو مکمل کیا جائے گا اور وہ دوبارہ کویت میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔