کویت: مزید غیر ملکیوں کی شہریت منسوخ

Wait 5 sec.

کویت سٹی: سرکاری گزٹ ”کوویت الیوم” نے فرمان نمبر 137/2026 شائع کر دیا ہے، جس کے تحت 3 افراد کی کویتی شہریت منسوخ کردی گئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کئے گئے فرمان کے آرٹیکل 1 میں واضح کیا گیا ہے کہ ان تینوں افراد کے کویتی شہریت کے سرٹیفکیٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں۔فرمان میں واضح کیا گیا ہے کہ ان تمام افراد کی شہریت بھی ختم کر دی جائے گی جنہوں نے ان شہریت سرٹیفکیٹ کے حاملین کی تقلید یا ان کے توسط سے شہریت حاصل کی تھی۔کویت نے شہریت سے محروم افراد کو بڑی خوشخبری سنا دیفرمان کے آرٹیکل 2 کے مطابق، پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیرِ داخلہ اس حکم نامے پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔ یہ فرمان جاری ہونے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا اور اسے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔