تبت: تباہ کن سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 43 ہوگئی

Wait 5 sec.

بیجنگ: چینی حکام کا کہنا ہے کہ تبت میں 26 اگست کے تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ تبت اور نیپال کے سرحدی علاقوں میں 26 اگست کو آنے والے تباہ کن سیلاب میں ہلاکتیں بڑھ گئی ہیں۔ سیلابی ریلوں سے 519 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔دوسری طرف نیپال میں سیلاب سے 13 سو سے زیادہ افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔نیپال میں آنے والے خوفناک سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی، مقامی حکام نے بتایا کہ آفت کے نتیجے میں کم از کم 1344 افراد ہلاک جبکہ 2 ہزار 4800 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔نیپال اور تبت کی سرحد پر ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں نیپال ٹورازم بورڈ نے بتایا کہ لاپتا افراد میں 320 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔پاکستان میں کسی بھی وقت نیپال کی طرح شدید سیلابی تباہی آسکتی ہے !‌ماہرینِ نے خبردار کردیاچین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ تبت میں مٹی کے تودے اور سیلاب کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 546 افراد لاپتا ہیں۔ لاپتا افراد میں 23 ممالک کے 261 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔