آبنائے ہرمز میں امریکی فورسز کا خفیہ آپریشن: چار ماہ میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کا دعویٰ

Wait 5 sec.

واشنگٹن(7 ستمبر 2026): امریکی بحریہ اور خصوصی فورسز نے آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کے لیے چار ماہ تک ایک خفیہ آپریشن جاری رکھا۔برطانوی اخبار فائنینشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ اور خصوصی فورسز نے آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کے لیے چار ماہ تک ایک خفیہ آپریشن جاری رکھا، جس کے دوران اس اہم بحری گزرگاہ سے بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حساس کارروائی زیادہ تر رات کی تاریکی میں انجام دی گئی تاکہ نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جا سکے۔ اس آپریشن کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی فورسز نے اس مقصد کے لیے نیوی سیلز، روبوٹک کشتیوں اور جدید زیرِ آب ڈرونز کا استعمال کیا۔ آبنائے میں موجود ممکنہ ایرانی بارودی سرنگوں کی نشاندہی کے لیے سونار اور بغیر پائلٹ کے بحری آلات کی مدد لی گئی، جبکہ خطرناک سرنگوں کو ناکارہ بنانے یا تباہ کرنے کے لیے غوطہ خوروں نے زیرِ آب کارروائیاں سر انجام دیں۔اس خفیہ آپریشن کا بنیادی مقصد آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر محفوظ بنانا اور وہاں موجود خطرات کا خاتمہ کرنا تھا۔حالیہ کشیدگی کے دوران اس بحری گزرگاہ پر سرنگوں کے خدشات کی وجہ سے جہاز رانی متاثر ہو رہی تھی اور انشورنس کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا تھا، جس کے تدارک کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔