’بی جے پی حکومت سے ہر طالب علم پریشان‘، ایم پی ایس سی پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کو ملا راہل گاندھی کا ساتھ

Wait 5 sec.

مہاراشٹر میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے پیٹرن میں مبینہ بے ضابطگیوں کو لے کر تیاری کرنے والے طلبہ میں کافی غصہ ہے۔ سیٹوں میں کمی اور کاغذی کارروائی سے ناراض طلبہ نے مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) کے چیئرمین کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے پر طلبہ کو لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر طلبہ کی حمایت میں پوسٹ بھی کی ہے۔اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر راہل گاندھی نے لکھا کہ ’’مہاراشٹر میں ہزاروں طلبہ سڑکوں پر ہیں، پرامن طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں، اس کی وجہ صرف ایک امتحان یا بھرتی نہیں، بلکہ پورے سسٹم سے ٹوٹ چکا بھروسہ ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’خواہ وہ مرکزی حکومت ہو یا ریاستی حکومت، بی جے پی حکومت سے ہر طالب علم پریشان ہے۔ پیپر لیک، رکی ہوئی بھرتیاں، تعلیم کی ناقابل برداشت لاگت، ہاسٹل میں غیر انسانی حالات، زہر جیسا کھانا، ڈی بی ٹی میں دھوکہ دہی...اور اب ایم پی ایس سی جیسے آئینی ادارے پر قبضہ کر کے اس کی ساکھ برباد کر دی گئی ہے۔ ‘‘ ان کے مطابق اپنے کامیاب مستقبل کے لیے طلبہ کا ہر مطالبہ جائز ہے۔ حکومت ان کی آواز سن کر فوری کارروائی کرے، ورنہ انصاف ملنے تک طلبہ کی ’گونج‘ بڑھتی ہی جائے گی۔महाराष्ट्र में हजारों छात्र सड़कों पर हैं, शांतिपूर्ण तरीके से आंदोलनरत हैं - इसकी वजह सिर्फ एक परीक्षा या भर्ती नहीं, पूरे सिस्टम से टूट चुका भरोसा है।चाहे वो केंद्र की हो या राज्य की, BJP सरकार से हर छात्र त्रस्त है। पेपर लीक, रुकी हुई भर्तियां, शिक्षा की असहनीय लागत, हॉस्टल…— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 6, 2026’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق راہل گاندھی کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایم پی ایس سی کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) انسپکٹر امتحان کے سوالیہ پرچے کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے میں ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔ ایم پی ایس سی نے ڈرگ انسپکٹر کے عہدوں کے لیے 22 مارچ کو آف لائن امتحان منعقد کیا تھا۔ اس کے بعد امیدواروں نے سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے خدشے پر تشویش ظاہر کی تھی، لیکن الزام عائد کیا تھا کہ ان کی شکایات پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ بعد میں بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا اور 488 امیدواروں کی میرٹ لسٹ جاری کی گئی۔ ابتدائی جانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سامنے آنے کے بعد ایم پی ایس سی نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن محکمہ کے تحت ڈرگ انسپکٹر گروپ-بی کے عہدوں کے لیے بھرتی کا عمل منسوخ کر دیا۔ کمیشن نے بتایا کہ پولیس کی جانچ سے بادی النظر میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک امیدوار کو امتحان سے پہلے ہی سوالیہ پرچہ مل گیا تھا اور اس نے اس سے فائدہ اٹھایا۔ کمیشن نے مزید کہا کہ بھرتی کا عمل منسوخ کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس نے تحقیقات میں سامنے آنے والے نتائج کی سنگینی کو مدنظر رکھا۔ پولیس نے 2026 کے ڈرگ انسپکٹر گروپ-بی اسکریننگ امتحان کے مبینہ سوالیہ پرچہ لیک معاملے میں 6 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے، جن میں ایم پی ایس سی کے 3 افسران شامل ہیں۔ یہ امتحان اب منسوخ کیا جا چکا ہے۔