غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی: امریکا نے اسرائیلی تجویز مسترد کر دی

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکا نے غزہ سے مظلوم فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی اسرائیلی تجاویز مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے کسی منصوبے کو سپورٹ نہیں کرے گا۔عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ غزہ کے حوالے سے ہر قسم کی نقل مکانی لازماً رضاکارانہ ہونی چاہیے، امریکا کی توجہ غزہ کو غیر مسلح کرنے، مستحکم کرنے اور غزہ کے رہائشیوں کے مفاد میں دوبارہ آباد کاری پر ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے حال ہی میں کہا تھا کہ غزہ کے بحران کا حقیقی حل فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا۔اسرائیل کاٹز نے کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو غزہ سے سمندر، فضاء یا کسی بھی ذریعے سے نکالنے کے لیے تیار ہے اور اس معاملے پر غور کررہی ہے۔مشترکہ سیکیورٹی پلان: ایران چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہے، باقر قالیبافاتمار بن گویر کی جانب سے بھی فلسطینیوں کو غزہ سے نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اب امن کے بجائے نقل مکانی کے لیے اقدامات اُٹھانا ہوں گے۔