ایران جنگ: ٹرمپ نے ایران جنگ میں امریکیوں کی ہلاکتوں کو تسلیم کر لیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار کسی بھی صورت نہیں ہوسکتے، ہم نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ ایران جنگ کو جنگ نہیں کہتے۔اُنہوں نے کہا کہ میں ایران سے جنگ کو فوجی تنازع کہتا ہوں، یہ فوجی تنازع ہمارے لیے معمولی بات ہے کوئی بڑی چیز نہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے وینزویلا میں کارروائی کی اور ہم نے ایران میں بھی کارروائی کی، وینزویلا میں کوئی ہلاک نہیں ہوا لیکن ایران میں کارروائی میں ہمارے 18 افراد ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہم وقفے وقفے سے حملے کرتے ہیں، اس وقت جنگ نہیں لڑ رہے کوئی لڑائی نہیں ہو رہی، ہم بڑی مقدار میں تیل حاصل کر رہے ہیں۔امریکا نے سعودی عرب کو جدید اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدیامریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرتے ہیں اور ہمارا کنٹرول بہت مضبوط ہے اور ہم یہ جاری رکھیں گے۔