نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران 37 افراد ہلاک

Wait 5 sec.

ابوجا(5 ستمبر 2026): نائیجیریا میں پائپ لائن سے پیٹرول چوری کرنے کی کوشش کے دوران زہریلی گیس پھیلنے سے سینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔نائیجیریا کی تیل پیدا کرنے والی ریاست ریورز میں پائپ لائن سے مبینہ طور پر پیٹرول چوری کرنے کی کوشش کے دوران زہریلی گیس کے اخراج سے سینتیس افراد ہلاک جبکہ کئی افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق سو سے زائد افراد رات کے اندھیرے میں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے اوکریکا کے علاقے اوکاری جیٹی پہنچے تھے، جہاں وہ پائپ لائن سے نکلنے والا ریفائن شدہ پیٹرول جمع کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔اس دوران زہریلا دھواں سانس کے ذریعے اندر جانے سے کئی افراد بے ہوش ہو گئے جبکہ جان بچانے کی غرض سے کئی افراد دریا میں جا گرے۔ پولیس نے واقعے کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ نائیجیریا میں پائپ لائنوں سے تیل چوری کا یہ مسئلہ کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ جرائم پیشہ گروہ پائپ لائنوں میں سوراخ کرکے خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات نکالتے ہیں، اور انہیں کشتیوں یا ٹینکوں میں منتقل کرکے بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں یا غیر قانونی ریفائنریوں تک پہنچاتے ہیں۔