تہران (6 ستمبر 2026): ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران پر ہر حملے کا جواب پہلے سے زیادہ سخت دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف متنبہ کیا ہے کہ ایران پر ہر حملے کا جواب پہلے سے زیادہ سخت دیا جائے گا۔ حالیہ کارروائیوں میں امریکی اڈوں پر کیے گئے حملے صرف آغاز تھے۔باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکا کو سمجھ لینا چاہیے اب حالات اور جنگ کے اصول بدل چکے ہیں۔ ایران اس وقت فوجی میدان کے ساتھ معاشی جنگ کا بھی سامنا کر رہا ہے۔ دشمن پابندیاں سخت کر کے اشیا کی فراہمی، توانائی نظام متاثر کرنا چاہتا ہے۔ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstvانہوں نے مزید کہا کہ درآمدات کے بہتر انتظام، ملکی پیداوار بڑھانے سے دباؤ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ باہمی اتحاد دشمن کا مقابلہ کرنے کیلیے ناگزیر ہے۔ عوام کی مدد سے جلد تمام مشکلات پر قابو پا لیں گے۔خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا، سابق سی آئی اے ڈائریکٹر