منشیات کیس میں نامور ٹی وی اینکر سمیت 12 افراد کو سزائے موت

Wait 5 sec.

قاہرہ (6 ستمبر 2026): مصر میں منشیات کیس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر معروف ٹی وی اینکر سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قاہرہ کی فوجداری عدالت نے معروف ٹی وی میزبان اور میڈیا شخصیت سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔مقدمے میں مجموعی طور پر 28 افراد نامزد تھے۔ عدالت نے 12 کو سزائے موت، 9 کو عمر قید سنائی جبکہ 7 افراد کو بری کر دیا۔تاہم مجرمان کو اعلیٰ ترین فوجداری عدالت میں اپیل کا حق حاصل ہے، اس لیے موجودہ فیصلہ فوری طور پر آخری اور ناقابلِ تنسیخ سزا نہیں۔استغاثہ کے مطابق گروہ بیرونِ ملک سے مصنوعی منشیات تیار کرنے کے خام مال کی درآمد، منشیات کی تیاری اور پھر ان کی فروخت و ترسیل میں ملوث تھا۔حکام نے کارروائی کے دوران 750 کلوگرام سے زیادہ منشیات اور متعلقہ مواد ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ مبینہ طور پر دو رہائشی فلیٹس کو منشیات کی تیاری کے لیے خفیہ لیبارٹریوں کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔معروف ٹی وی اینکر 39 سالہ سارہ خلیفہ مشن امپاسیبل نامی پروگرام کی میزبانی کرتی تھیں، جس میں جرائم اور سکیورٹی سے متعلق موضوعات زیرِ بحث آتے تھے۔