مسجد الحرام اہم سنگِ میل حاصل کرنے کے قریب

Wait 5 sec.

ریاض (6 ستمبر 2026): مسجد الحرام میں جاری ڈیجیٹل اقدامات کے باعث دنیا بھر کے مسلمانوں کا مقدس ترین مقام اہم سنگ میل حاصل کرنے کے قریب ہے۔العربیہ نے ایس پی اے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مسجد الحرام میں جاری ڈیجیٹل اقدامات یہاں کے روزمرہ امور کو تیز اور کارکردگی کو بہتر بنا رہے ہیں۔ جن کی بدولت یہ 2030 تک دنیا کا ایک بہترین مقام بننے کی طرف گامزن ہےمسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ کے امور کی جنرل اتھارٹی کے نائب سربراہ برائے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ڈاکٹر محمد الصقر نے بتایا کہ اتھارٹی کے اسمارٹ موبلٹی پلیٹ فارم نے ٹرانزٹ خدمات اور مربوط الیکٹرانک بکنگ اور ادائیگی کو خودکار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے حالیہ حج کے دوران حجاج اور زائرین کے انتظار کے اوقات گھٹ کر صرف 9 منٹ رہ گئے ہیں جو تین سال پہلے تقریباً 2 گھنٹے تھے۔ڈیجیٹل تبدیلی نے مسجد الحرام کے افطار کے امور بھی جدید بنائے ہیں جو تقریباً 500 ملین ریال کے لین دین کے ساتھ 38 ملین سے زیادہ کھانے تقسیم کرتے ہیں۔قومی احسان چیریٹی پلیٹ فارم سے انضمام اور فریقِ ثالث کی نگرانی کے ذریعے خودکار خدمات سے انتظامی کلیئرنس کا وقت 8 دن سے کم ہو کر اب صرف 8 منٹ رہ گیا ہے۔ان کے علاوہ اتھارٹی حرمین الشریفین میں اسمارٹ ٹیکنالوجی کو وسعت دے رہی تو اس سلسلے میں "رافد” پلیٹ فارم 18 حکومتی اداروں کو مربوط کرتا ہے، جبکہ ایک انٹرایکٹو ڈیجیٹل میپنگ سسٹم سالانہ تقریباً 600,000 کیسز دیکھتا ہے جو 60 لاکھ سالانہ زائرین میں سے تقریباً 10 فیصد کو خدمات فراہم کرتا ہے۔