اسلامی ممالک نے فلسطینیوں کی بےدخلی کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا

Wait 5 sec.

آٹھ اسلامی ممالک نے فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کی ہر کوشش مسترد کردی۔پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، یواے ای، مصر، انڈونیشیا، قطر اور اردن نے مشترکہ اعلامیہ میں جبری بےدخلی کے بیانات کو فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کیلئےخطرہ قرار دیا ہے۔مذکورہ ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کی اسرائیلی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایسے کسی بھی منصوبے کو مسترد کیا ہے۔وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ فلسطینیوں کو نکالنے کے منصوبے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جبری بے دخلی کے سنگین نتائج ہوں گے۔مسلم ممالک نے کہا کہ چار جون انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔