مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی : خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

Wait 5 sec.

لندن : مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عالمی منڈی میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.10 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 97.33 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 1.13 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے وہ 92.51 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید تناؤ اور رسد متاثر ہونے کے خدشات کی وجہ سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے، جس کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر پڑ سکتے ہیں۔مشرقی ایشیا کی منڈیوں میں پیر کی صبح تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ خلیجِ فارس میں ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع برقرار ہے۔تقریباً 10 روز قبل، ایران اور امریکہ کے درمیان فوجی جھڑپوں کے نئے دور سے پہلے برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت تقریباً 86 ڈالر تھی۔