ایران کا پہلی بار امریکہ کے خلاف ایرانی ’اینٹی ڈسٹرائر‘ میزائل استعمال

Wait 5 sec.

تہران : ایران نے پہلی بار امریکہ کے خلاف ایرانی ’اینٹی ڈسٹرائر‘ میزائل استعمال کیا تاہم سینٹ کام نے ایران کے اس دعوے پر براہِ راست کوئی ردِعمل نہیں دیا۔تفصیلات کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے پہلی بار ایک امریکی بحری جہاز کے خلاف ایرانی ساختہ اینٹی ڈسٹرائر میزائل کا استعمال کیا ہے۔محسن رضائی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ’48 گھنٹے قبل ہم نے پہلی بار ایک امریکی بحری جہاز کے خلاف ایرانی اینٹی ڈسٹرائر میزائل کا تجربہ کیا۔ اس مخصوص میزائل نے امریکیوں کے لیے جہنم برپا کر دی اور وہ فرار ہو گئے۔‘تاہم مذکورہ میزائل تجربے اور امریکی جنگی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے ایرانی دعوے کی امریکا کی جانب سے فوری طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔تاہم گزشتہ روز سینٹ کام کی جانب سے ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنے دو بحری جہازوں پر ہونے والے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کو پیغام دیا تھا کہ اگر ہمارے دو بحری جہازوں پر فائر کیا گیاتو کہین زیادہ بھاری معاشی قیمت ادا کرنا ہوگی اور آپ کے تین بحری جہاز تباہ کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی افواج کے دفاع سے دریغ نہیں کریں گے اور ضرورت پڑنے پر ایران کے محدود اور کمزور ٹینکر بیڑے کو تباہ کر دیں گے۔