مصر: خاتون ٹی وی اینکر سمیت 12 افراد کو سزائے موت

Wait 5 sec.

مصر میں معروف ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت بارہ افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قاہرہ کی عدالت نے منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ کے مقدمے میں سارہ خلیفہ اور دیگر ملزمان کو مجرم قرار دیا۔ملزمان نے منشیات کی تیاری اور فروخت کے لیے منظم گروہ تشکیل دیا تھا۔مقدمے کی تحقیقات کے دوران ساڑھے سات سو کلوگرام سےزائد منشیات اورخام مال برآمد کیا گیا جب کہ دو خفیہ لیبارٹریوں کا بھی انکشاف ہوا۔سارہ خلیفہ نے اپنے خلاف الزامات سے انکار کیا ہے ان کے پاس فیصلے کےخلاف اپیل کا حق موجود ہے۔