واشنگٹن: امریکی فوج نے ایران کے 3 آئل ٹینکرز پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔سینٹ کام کے مطابق ایران کے تین خام تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، پاسداران انقلاب نے مریکی جہازوں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ خطے میں گشت کرنے والے دونوں امریکی جنگی جہاز حملے میں محفوظ رہے ہیں، امریکی کارروائی میں خارگ جزیرے کے قریب ایرانی آئل ٹینکر ’ڈاؤنی‘ ناکارہ ہوگیا ہے، جاسک کے قریب ایرانی آئل ٹینکر ’اسٹارک ون‘ کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔امریکی فورسز نے خلیج عمان میں موجود ایک خالی ایرانی آئل ٹینکر کو بھی تباہ کردیا ہے۔ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstvایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ تینوں ٹینکر پاسداران انقلاب، پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرنے والےخفیہ نیٹ ورک کا حصہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو اس کے محدود اور غیر محفوظ آئل بیڑے پر مزید حملے ہوں گے، امریکی فورسز پر حملے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید سخت معاشی اور فوجی اقدامات کیے جائیں گے۔