نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کوہ کلنگ گزلا کو کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا بہت جلد ایران کے کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بناسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق کوہ کلنگ گزلا ایران کی نطنز یورینیم افزودگی تنصیب کے قریب واقع ہے۔ کوہ کلنگ گزلا میں 2 انتہائی محفوظ سرنگوں کے کمپلیکس ہیں۔صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روس اور یوکرین جائیں گے، جنگ کے خاتمے کی تجویز پیش کریں گے۔صدر ٹرمپ نے ان میڈیا اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو ایران جنگ کے دوران امریکا کے دفاعی اور حملہ آور ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی کی خبریں دے رہے ہیں۔امریکا نے سعودی عرب کو جدید اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدیٹرمپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ امریکی فوج پہلے سے کہیں زیادہ مقدار میں ہتھیار بنانے میں مصروف ہے۔اُنہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس اتنے ہتھیار موجود ہیں جتنے کبھی استعمال بھی نہیں کیے جا سکتے۔