گورنر کے دست شفقت نے بچائی دیپک پرکاش کی کرسی، بہار حکومت کی سفارش پر لیا گیا فیصلہ

Wait 5 sec.

بہار کے پنچایتی راج کے وزیر دیپک پرکاش کو گورنر نے بہار قانون ساز کونسل کے رکن (ایم ایل سی) کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ الیکشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بہار حکومت کی سفارش پر گورنر نے بدھ (5 اگست) کو یہ فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ دیپک پرکاش راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) کے صدر اور راجیہ سبھا رکن اپیندر کشواہا کے بیٹے ہیں۔ دیپک پرکاش کو ایم ایل سی بنائے جانے کا قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب سپریم کورٹ نے دیپک پرکاش کے وزیر بنے رہنے پر سوال اٹھایا تھا۔पटना, बिहार: राष्ट्रीय लोक मोर्चा के सांसद उपेन्द्र कुशवाहा ने मंत्री दीपक प्रकाश को विधान परिषद के लिए मनोनीत किए जाने पर कहा, "यह तो पुराना फैसला NDA का था। उस फैसले को ही इम्प्लीमेंट किया गया है। भारतीय जनता पार्टी और NDA के तमाम नेताओं के बीच हम सब लोगों की बातचीत के आधार पर… pic.twitter.com/aDWVJRVzq9— IANS Hindi (@IANSKhabar) August 5, 2026دیپک پرکاش کو بہار قانون ساز کونسل کا رکن بنائے جانے پر اپیندر کشواہا نے کہا کہ ’’ یہ تو این ڈی اے کا ایک پرانا اور طے شدہ فیصلہ تھا، جس پر اب عمل درآمد کیا گیا ہے۔ بی جے پی اور این ڈی اے کے تمام لیڈران کے درمیان باہمی مشاورت سے یہ امور پہلے ہی طے پا چکے تھے۔ چونکہ دیپک پرکاش کسی بھی ایوان کے رکن بنے بغیر وزیر بن رہے تھے، اس لیے اسی وقت یہ طے کر لیا گیا تھا کہ انہیں ایوان میں بھیجنا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مجھے کامل یقین ہے کہ دیپ پرکاش مکمل لگن اور عوامی خدمت ک جذبے کے ساتھ بہار کی ترقی اور عوام کے مفادات کو نئی مضبوطی دیں گے۔I sincerely thank Honourable Governor of Bihar Lt Gen Syed Ata Hasnain (Retd) ji for nominating me to the Bihar Legislative Council @GovernorBihar pic.twitter.com/zr9FjoMky9— Deepak Prakash (@DeepakRLM) August 5, 2026بہار گزٹ میں شائع محکمہ الیکشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کی دفعہ 171 کی شق (3) کی ذیلی شق (ای) اور شق (5) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے گورنر نے دیپک پرکاش کو بہار قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دیپک پرکاش کی نامزدگی بی جے پی کے ایم ایل سی دیویش کمار کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی سیٹ کے لیے کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق دیپک پرکاش کی مدت کار 16 مارچ 2027 تک رہے گی۔’اسمبلی یا قانون ساز کونسل کا رکن بنے بغیر کیسے وزیر بنے ہوئے ہیں؟‘ دیپک پرکاش کی تقرری پر سپریم کورٹ سختقابل ذکر ہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے بہار حکومت سے یہ واضح کرنے کو کہا تھا کہ ’’دیپک پرکاش کسی ایوان کے رکن نہ ہونے کے باوجود وزیر کے عہدے پر کیسے فائز ہیں۔‘‘ دراصل آئین کے مطابق اگر کوئی شخص وزیر بنتا ہے تو 6 مہینے کے اندر اس کا اسمبلی یا قانون ساز کونسل کا رکن بننا لازمی ہے۔ ایسا نہ ہونے پر متعلقہ شخص کو وزارتی عہدہ چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔