عصمت دری معاملہ میں سینئر صحافی ترون تیج پال قصوروار قرار، بامبے ہائی کورٹ نے بری کیے جانے کے فیصلہ کو پلٹا

Wait 5 sec.

بامبے ہائی کورٹ کی گوا بنچ نے 2013 کے عصمت دری معاملہ میں ’تہلکہ‘ کے سابق مدیر ترون تیج پال کو شدید جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کے ذریعہ بری کیے جانے کے فیصلہ کو پلٹ دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے گوا حکومت کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے تیج پال کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ اب عدالت ان کی سزا سے متعلق الگ سے سماعت کرے گی۔The Bombay High Court Goa Bench on Thursday (August 6) set aside the judgment of a Sessions Court in Mapusa which had acquitted Tehelka Magazine's editor-in-chief Tarun Tejpal in a rape case lodged against him by a junior colleague in November 2013.Read more:… pic.twitter.com/Ivi4g2ZrFG— Live Law (@LiveLawIndia) August 6, 2026جسٹس نیلا گوکھلے اور جسٹس امت جمسنڈیکر کی ڈویژنل بنچ نے ترون تیج پال کو بری کیے جانے سے متعلق فیصلے کو پلٹ دیا۔ جب یہ فیصلہ سنایا گیا تو ترون تیج پال عدالت میں موجود تھے۔ اس بارے میں تفصیلی حکم جاری ہونا فی الحال باقی ہے۔