اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ میں 100 سال قدیم مکان منہدم، ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت، وزیر اعلیٰ کا اظہارِ غم

Wait 5 sec.

اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا، جہاں نگر کوتوالی مہولی علاقہ میں ایک خستہ حال مکان اچانک بھربھرا کر منہدم ہو گیا۔ اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ مکان تقریباً 100 سال قدیم تھا۔Pratapgarh, Uttar Pradesh: A nearly 100-year-old house collapsed amid heavy rainfall in Mahuli locality under the Kotwali police station area, killing six members of a family and injuring another. Police said all seven family members were asleep in the same room when the… pic.twitter.com/Eg5vRFwuMW— IANS (@ians_india) August 5, 2026میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتاپ گڑھ کے مہولی نہر کے قریب پرمود شریواستو اپنے پورے خاندان کے ساتھ رہتے تھے۔ یہاں گزشتہ 2 دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کی شب بھی پورا خاندان ایک ہی کمرے میں سو رہا تھا کیونکہ اس میں اے سی لگا ہوا تھا۔ اسی دوران آدھی رات کو اچانک یہ مکان بھربھرا کر گر پڑا، جس سے خاندان کے تمام 7 افراد ملبہ میں دب گئے۔مکان گرنے کی زور دار آواز سن کر آس پاس کے لوگ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے اور افرا تفری مچ گئی۔ لوگوں نے فوری طور پر ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔ اس حادثے میں پرمود شریواستو، ان کی اہلیہ، بیٹا، بہو اور 2 بچوں کی ملبے تلے دب کر موت ہو گئی، جبکہ 28 سالہ بیٹا امن کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔VIDEO | Pratapgarh, Uttar Pradesh: Six people died after a dilapidated house collapsed in Mahuli village of Pratapgarh district.CO City Santosh Mishra says, "At around 2 am, Kotwali Nagar police station received information that Pramod Srivastava, a resident of Mahuli village,… pic.twitter.com/XPEAkOwJdX— Press Trust of India (@PTI_News) August 6, 2026اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی سرکل آفیسر (سی او سٹی)، فائر بریگیڈ کی ٹیم اور پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی اور راحت و بچاؤ کے کام میں مصروف ہو گئی۔ ملبہ ہٹانے کے بعد سبھی کو میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 6 افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ سی او سٹی آشوتوش مشرا نے بتایا کہ یہ تقریباً 100 سال پرانا خستہ حال مکان تھا۔ جس کمرے میں اے سی لگا ہوا تھا، پورا خاندان اسی میں سو رہا تھا۔ رات تقریباً 2 بجے اچانک چھت گر گئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔#WATCH | Pratapgarh, Uttar Pradesh | A dilapidated house collapsed under Mahuli PS area. Further details awaited. Chief Minister Yogi Adityanath has taken cognisance of the incident and has also directed senior officials to reach the spot and expedite relief operations: CMO pic.twitter.com/h9okQ1F3xD— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) August 6, 2026وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس حادثے کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے سوگوار اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ نے سینئر حکام کو موقع پر پہنچ کر راحت و بچاؤ کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ انھوں نے زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنانے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے بھی احکامات صادر کیے ہیں۔