’کانوڑیوں کے راستہ پر جانے سے پرہیز کریں، بلاضرورت باہر نہ نکلیں‘، دارالعلوم دیوبند نے طلبا کے لیے جاری کی ایڈوائزری

Wait 5 sec.

اس وقت ہندوستان میں ’کانوڑ یاترا‘ زوروں پر ہے۔ کانوڑ یاترا کے دوران کئی مقامات سے تصادم کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ کہیں کانوڑیوں نے پولیس کی پٹائی کی ہے، تو کہیں اسٹوڈنٹس کی گاڑی پر کانوڑیوں نے حملہ کیا ہے۔ کانوڑ یاترا کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک جام کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے کئی بار تصادم والے حالات پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس درمیان سہارنپور واقع مشہور تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند نے اپنے طلبا کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کی ہے۔STORY | Avoid Kanwar Yatra routes: Darul Uloom Deoband issues advisory for studentsDarul Uloom Deoband, the prominent Islamic seminary, has issued a special advisory for its students during the ongoing Kanwar Yatra, asking them to avoid unnecessary movement on kanwar routes and… pic.twitter.com/mMF3cUro6l— Press Trust of India (@PTI_News) August 6, 2026دارالعلوم دیوبند نے چل رہی کانوڑ یاترا کے پیش نظر اپنے طلبا کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ادارہ طلبا سے کہا ہے کہ وہ احتیاطاً کانوڑ یاترا والے راستوں اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں بلاضرورت جانے سے پرہیز کریں۔ بدھ کی شام جاری تحریری حکم میں ہاسٹل انچارج مولانا اشرف عباس نے کہا کہ یہ ایڈوائزری طلبا کی سیکورٹی یقینی بنانے اور سالانہ کانوڑ یاترا کے دوران ڈسپلن بنانے رکھنے کے مقصد سے جاری کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں طلبا کو خاص طور سے کانوڑ والے راستوں اور جی ٹی روڈ پر غیر ضروری آمد و رفت سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اگر کوئی بہت ضروری کام ہو، تو باہر جایا جا سکتا ہے، لیکن احتیاط کے ساتھ۔ دارالعلوم دیوبند نے ہدایت دی ہے کہ ضروری سفر کرنے والے طلبا صرف ریزرو ریلوے کوچ میں ہی سفر کریں اور اپنے ساتھ دارالعلوم کی طرف سے جاری شناختی کارڈ ہمیشہ رکھیں۔ جاری ایڈوائزری میں یہ بھی ذکر موجود ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد بغیر ادارہ کا شناختی کارڈ دکھائے کسی بھی طالب علم کو دارالعلوم کے احاطہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔