کویت میں سوشل میڈیا پوسٹ پر ماں دو بچوں کی تحویل سے محروم ہوگئی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں اپیل کورٹ نے دو بچوں کی تحویل والدہ سے والد کو منتقل کر دی، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو نظرانداز کیا گیا اور سوشل میڈیا اشتہارات میں اس طرح استعمال کیا گیا جس سے ان کی تعلیم کو نقصان پہنچا۔جج ڈاکٹر خالد المندیل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کمرشل مواد میں بچوں کی ماں کی شمولیت، ان کی تعلیمی کارکردگی میں کمی اور اس کی تحویل کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔کویتی وکلا ایسوسی ایشن کے چائلڈ سینٹر کے ڈائریکٹر اٹارنی حور الحبیب نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کے بہترین مفاد پر غور کرنے کے اصول پر مبنی ہے اور اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ تحویل ایک قانونی ذمہ داری ہے۔Mother loses custody of children over social media postانہوں نے کہا کہ اشتہارات میں بچوں کی نمائش کو خود بخود تجارتی استحصال نہیں سمجھا جاتا لیکن جب ایسی سرگرمیاں ان کی فلاح و بہبود یا اسکولنگ پر منفی اثر ڈالتی ہیں تو عدالتی مداخلت ضروری ہو جاتی ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پرورش کے لیے بچوں کے بہترین مفادات کے تحفظ کے لیے سرپرست والدین اور قانونی سرپرست کے درمیان تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ججز نے کویت کے 2015 کے بچوں کے حقوق کے قانون نمبر 21 کا بھی حوالہ دیا جو بچوں کو نظر انداز کرنے اور استحصال کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔