’چندہ چور کہاں ملیں گے، بی جے پی کے دفتر میں‘، پارلیمانی احاطے میں اپوزیشن نے بی جے پی حکومت کے خلاف کیا مظاہرہ

Wait 5 sec.

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں روزانہ ہنگامہ ہو رہا ہے۔ بدھ کو پارلیمانی اجلاس کی کارروائی کو شروع ہوتے ہی ملتوی کرنا پڑا۔ دوسری جانب تعطل ختم کرنے کے لیے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کے درمیان بات چیت ہوئی۔ راہل گاندھی نے مطالبہ کیا تھا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ایوان میں آ کر جواب دیں، حالانکہ اب تک ایسا ہوا نہیں ہے۔ اس درمیان جمعرات کو بھی ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے قبل پارلیمانی احاطے میں اپوزیشن نے احتجاجی مارچ نکالا۔'चंदा चोर' कहां मिलेंगे - BJP के दफ्तर में'चढ़ावा चोरी' के महापाप ने करोड़ों रामभक्तों की आस्था से खिलवाड़ किया है, लेकिन मोदी सरकार दोषियों को बचाने में लगी है। आज विपक्ष के सांसदों ने इस महापाप के खिलाफ जोरदार विरोध प्रदर्शन किया। नरेंद्र मोदी और अमित शाह सदन में आएं और देश… pic.twitter.com/xEo4qaGSgD— Congress (@INCIndia) August 6, 2026’مکر دوار‘ تک نکالے گئے احتجاجی مارچ میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ بارش کے درمیان چھتری لیے نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے ایک بینر بھی تھام رکھا تھا، اور مسلسل امت شاہ جواب دو کے نعرے لگا رہے تھے۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے اپوزیشن کے مظاہرے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ پارٹی نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’چندہ چور کہاں ملیں گے، بی جے پی کے دفتر میں۔ عطیات چوری کے عظیم گناہ نے کروڑوں رام بھکتوں کے عقیدے کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، لیکن مودی حکومت قصورواروں کو بچانے میں مصروف ہے۔‘‘ ساتھ ہی لکھا کہ ’’آج اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے اس عظیم گناہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ نریندر مودی اور امت شاہ ایوان میں آئیں اور ملک کو جواب دیں۔‘‘कांग्रेस अध्यक्ष व राज्यसभा में नेता प्रतिपक्ष श्री @kharge के चेंबर में INDIA गठबंधन के फ्लोर लीडर्स की बैठक हुई। इस बैठक में नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi मौजूद रहे और सभी के साथ संसद सत्र से जुड़े अहम मुद्दों पर चर्चा हुई। दिल्ली pic.twitter.com/MzwUS9cQl1— Congress (@INCIndia) August 6, 2026واضح رہے کہ پارلیمانی احاطے میں احتجاجی مارچ نکالنے سے قبل کانگریس کے قومی صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے کے چیمبر میں انڈیا بلاک کے فلور لیڈرس کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی بھی موجود رہے۔ انڈیا بلاک کے لیڈران کے ساتھ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے متعلق اہم مسائل پر تبادلۂ خیال ہوا۔