بالی ووڈ کے اداکار راجپال یادو کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ چیک باؤنس معاملے میں قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے اداکار کے خلاف سنٹرل بینک آف انڈیا نے قرض وصولی کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ بینک نے شاہجہاں پور واقع راجپال یادو کی 2 جائیدادوں کو نیلامی کے لیے نشان زد کرتے ہوئے وہاں نوٹس چسپاں کر دیا ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ اداکار پر کروڑوں روپے کا قرض بقایا ہے، جس کی وصولی کے لیے یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔Rajpal Yadav's Shahjahanpur Home Under Auction Notice; Bank Seeks Recovery Of Rs 16.61 Crorehttps://t.co/xp1HHQTkuT#RajpalYadav— News18 (@CNNnews18) August 6, 2026رپورٹس کے مطابق سنٹرل بینک آف انڈیا کی ممبئی برانچ نے شاہجہاں پور میں واقع راجپال یادو کی جائیدادوں پر نیلامی سے متعلق نوٹس چسپاں کر دیا ہے۔ بینک ریکارڈ کے مطابق اداکار پر 16 کرور 61 لاکھ 64 ہزار روپے کا قرض بقایا ہے۔ بینک نے قرض وصولی کے لیے گروی رکھی گئی جائیدادوں کو اپنے قبضے میں لے کر نیلامی کا عمل شروع کر دیا ہے۔بینک کے ذریعہ جن جائیدادوں کی نیلامی کی جا رہی ہے، ان میں شاہجہاں پور میں واقع ایک جائیداد اور گاؤں میں موجود کھیت و مکان شامل ہیں۔ بینک نے ان دونوں جائیدادوں کی ریزرو قیمت 3 کروڑ 19 لاکھ 26 ہزار روپے طے کی ہے۔ بینک کی جانب سے جاری کردہ طریقۂ کار کے مطابق ان جائیدادوں کی ای-نیلامی 9 ستمبر 2026 کو کرائی جائے گی۔بتایا جا رہا ہے کہ راجپال یاد نے یہ قرض اپنی فلم ’اتا پتا لاپتا‘ بنانے کے لیے لیا تھا۔ فلم کی پروڈکشن کے لیے بینک سے مالی مدد لی گئی تھی، لیکن فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی۔ اس کے بعد قرض کی قسطوں کی ادائیگی وقت پر نہیں ہو پائی اور آہستہ آہستہ سود بڑھتا چلا گیا۔ اب یہ رقم بڑھ کر 16 کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔’مجھے کام دیں‘، تہاڑ جیل سے رہا ہونے کے بعد راجپال یادو نے انڈسٹری سے مدد کا کیا مطالبہقرض لیتے وقت راجپال یادو نے اپنی اہلیہ رادھا یادو اور والدہ گوداوری یادو کی جائیدادوں کو بھی بطور ضمانت گروی رکھا تھا۔ بینک اب اسی بنیاد پر متعلقہ جائیدادوں پر کارروائی کر رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شاہجہاں پور کے علاوہ ممبئی میں واقع ان کی بعض دیگر جائیدادوں کی وصولی کے لیے بھی بینک کی کارروائی جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس معاملے میں راجپال یادو کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔