اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کا ٹرمپ پر طنز!

Wait 5 sec.

اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقرقالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تکرار کہ بڑا حملہ ہو گا، نہیں کر رہے، وہ مذاکرات چاہتے ہیں یہ تھیٹر ڈپلومیسی کا تسلسل ہےباقرقالیباف نے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈرانا دھمکانا، عہد شکنی اور جعلی خبروں سے برتری کی کوشش ناکام اسٹریٹجی ہے حقائق تسلیم کریں اور اپنے وعدے پورے کریں، مزید تھیٹر کی ضرورت نہیں۔ٹرمپامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔ بات چیت جاری ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کیلئے ایران سےمعاہدہ کرنےکاخواہاں ہیں،کیونکہ میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران پر ایک انتہائی شدید اور تاریخی نوعیت کے حملے کی تیاری مکمل کر لی تھی، جو گزشتہ ماہ کے حملوں سے بھی کہیں بڑا تھا تاہم ایرانی حکام نے خود ان سے رابطہ کیا اور التجا کی کہ حملہ نہ کیا جائے اور مذاکرات کی میز پر بات کی جائے۔امریکی صدر نے کہا "ہماری پہلی ترجیح سفارتی حل کی تلاش ہے اور مجھے امید ہے کہ آبنائے ہرمز کو بھی جلد بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ لیکن میں ایک بات پھر واضح کر دوں کہ ایران کو کسی بھی صورت ایٹمی و جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا احترام کرتا ہے لیکن ایران اپنی بات سے مُکر جاتا ہے۔امریکا سمجھتا تھا کہ شام کی طرح ایران میں بھی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا، ایرانی صدر