چھاتروں کی گونج: ’بی جے پی راہل گاندھی سے ڈر رہی‘، پریاگ راج میں پروگرام کی بکنگ منسوخ ہونے پر کانگریس کا سخت ردعمل

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کے پریاگ راج میں مجوزہ ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کی بکنگ اچانک منسوخ ہونے پر کانگریس لیڈران کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ حکومت ڈری ہوئی ہے۔ جب بھی راہل گاندھی ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے ذریعہ طلبہ سے بات چیت کرتے ہیں تو ان کی راہ میں مشکلیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پروگرام کی بکنگ منسوخ ہونے پر حیرانی ظاہر کی اور کہا کہ ’’پتہ نہیں وہ کس بات سے ڈرے ہوئے ہیں۔‘‘#WATCH | Delhi | On booking cancelled for the 'Chhatron Ki Goonj' programme in Prayagraj, Congress MP Priyanka Gandhi Vadra says, "Don't know what they are afraid of." pic.twitter.com/FymayV3XR2— ANI (@ANI) August 6, 2026کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پون کھیڑا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ (حکومت کے لوگ) راہل گاندھی سے ڈرتے ہیں۔ وہ ایوان میں بھی ان کا سامنا نہیں کرتے۔ جب بھی راہل گاندھی ’چھاتروں کی گونچ‘ پروگرام کے ذریعہ طلبہ سے بات چیت کرتے ہیں تو مشکلیں کھڑی کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ وہ بار بار ایسا کرتے رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’چھاتروں کی گونج پروگرام ہو کر رہے گا۔ وہ ایوان کے اندر بھی ڈرے ہوئے ہیں اور باہر بھی۔ انہیں ڈرنے دیجیے۔ ہم بھی انہیں ہمیشہ ڈراتے رہیں گے۔‘‘VIDEO | Monsoon Session: As The Kayastha Pathshala Trust has revoked permission for Congress leader Rahul Gandhi's 'Chhatron Ki Goonj' programme in Prayagraj, Congress leader Pawan Khera (@Pawankhera) says, "This is a struggle, we will be struggling, these people fear Rahul… pic.twitter.com/3wD0YwpxBz— Press Trust of India (@PTI_News) August 6, 2026پریاگ راج میں راہل گاندھی کے پروگرام کی بکنگ منسوخ ہونے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ بی جے پی کی ڈری ہوئی حکومتیں ہیں۔ دہرادون کے پروگرام میں بھی حکومت نے رکاوٹ ڈالی۔ پریاگ راج کے پروگرام میں بھی رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ راہل گاندھی کا پروگرام وقتِ مقررہ پر ہو۔‘‘भाजपा सरकार चाहे जितनी भी रुकावटें पैदा कर ले, 8 अगस्त को प्रयागराज की पावन धरती पर नेता प्रतिपक्ष आदरणीय श्री @RahulGandhi जी का "छात्रों की गूंज" कार्यक्रम हर हाल में आयोजित होगा!पहले कोटा (राजस्थान), फिर देहरादून (उत्तराखंड) और अब प्रयागराज—भाजपा सरकार हर जगह युवाओं और राहुल… pic.twitter.com/631wfy8Bnm— Ajay Rai (@kashikirai) August 6, 2026اس سے قبل اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے کا بھی پریاگ راج میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کی بکنگ منسوخ کرنے پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی 8 اگست کو پریاگ راج میں طلبہ سے بات چیت کرنے والے ہیں، لیکن بی جے پی حکومت مکمل کوشش کر رہی ہے کہ راہل گاندھی کا پروگرام پریاگ راج میں نہ ہو سکے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’پریاگ راج میں جہاں یہ پروگرام ہونا تھا، وہاں کی اجازت دینے کے بعد اب اسے منسوخ کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی نے ایسی ہی کوشش راجستھان کے کوٹہ اور اتراکھنڈ کے دہرادون میں کی تھی، لیکن پروگرام ہو کر رہا تھا۔ اسی طرح بی جے پی حکومت کو پریاگ راج میں بھی پروگرام کی اجازت دینی پڑے گی، وہ راہل گاندھی اور نوجوانوں کی آواز نہیں دبا سکتے۔‘‘