ویڈیو: بچے کو گرنے سے بچاتے ہوئے ٹرمپ کا سابق صدر جوبائیڈن پر طنز

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سابق صدر جوبائیڈن پر طنز کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور لاس ویگاس میں ایک تقریب کے دوران ان کے اسٹیج پر گرنے والے واقعے کا مذاق اڑایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے ایک جوڑے، سینڈرا اور بریڈ، کو اسٹیج پر مدعو کیا۔سینڈرا ایک کیسینو میں ویٹریس کے طور پر کام کرتی ہیں جبکہ بریڈ لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ میں افسر ہیں، اور اس جوڑے کے دو چھوٹے بچے بھی ہیں۔"I don’t want him to be Biden and fall off this stage.”President Trump stops a young child from wandering off the stage during an event in Las Vegas — quipping that he doesn’t want a stumble like the former president’s. pic.twitter.com/uzINpKxCyK— Fox News (@FoxNews) August 5, 2026سینڈرا کی گفتگو کے دوران جب اسٹیج پر موجود ایک چھوٹا بچہ گرنے لگا تو صدر ٹرمپ نے انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بچا لیا۔ اس موقع پر طنز کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ یہ بائیڈن بن جائے اور اسٹیج سے گر جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا اشارہ 2023 کے اس مشہور واقعے کی طرف تھا جب سابق صدر جوبائیڈن امریکی فضائیہ کی اکیڈمی کی گریجویشن تقریب کے دوران اسناد تقسیم کرتے ہوئے اچانک اسٹیج پر گر گئے تھے۔