واشنگٹن(4 نومبر 2026): امریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدل السید نے مشی گن میں سینیٹ کی نشست پر تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدل السید نے مشی گن میں سینیٹ کی نشست پر ریپبلکن امیدوار مائک راجرز کو شکست دے کر امریکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔ وہ امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان سینیٹر بن گئے ہیں۔مشی گن سے تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے افتتاحی بیان میں نومنتخب سینیٹر عبدل السید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی سیاستدان نہیں بلکہ صرف ایک ڈاکٹر تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ سیاست میں پیسہ چلتا ہے اور تم مقابلہ نہیں کر سکو گے، اور یہ کہ روایتی سیاست کا مقابلہ کرنا تمہارے بس کا کھیل نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشی گن کے عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوامی جدوجہد سب کچھ تبدیل کر سکتی ہے، اور اپنی یہ کامیابی وہ عوام کے نام کرتے ہیں۔امریکی مڈٹرم الیکشن میں متعدد مسلم امیدواروں کی تاریخی کامیابیاںٹرمپ کو بڑا دھچکا: ڈیموکریٹس نے سینیٹ کا میدان مار لیا، اکثریت حاصل کرلیعبدل السید نے شکوہ کیا کہ انتخابی مہم کے دوران ان کے نام کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، ان کے عقیدے اور نام کو نشانہ بنایا گیا، اور صدر ٹرمپ کی جانب سے الزامات کے باوجود انہوں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔انہوں نے کہا کہ مخالفین نے انہیں ہرانے کے لیے خطیر رقم خرچ کی لیکن مشی گن کے عوام نے خوف کے بجائے امید کو چن لیا۔امریکی صدر کو کڑا پیغام دیتے ہوئے عبدل السید کا کہنا تھا "صدر ٹرمپ سے کہتا ہوں کہ میرا نام پکارنے میں تمہیں مشکلات تھیں، اب آئندہ سے مجھے صرف ‘سینیٹر’ پکارا کرو۔انہوں نے واضح کیا کہ مزدوروں کی جنگ ان کی اپنی جنگ ہوگی اور وہ امریکا کی ترقی کے لیے بھرپور کام کریں گے۔ ان کی توجہ اب اپنے پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے۔نومنتخب سینیٹر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی اس فتح سے یہ پیغام جائے گا کہ امریکا ہر ایک کے لیے اتنا وسیع ہے کہ اس میں ہر پسِ منظر سے تعلق رکھنے والے افراد سما سکتے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ اس جیت سے ان تمام نوجوانوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی جنہوں نے سیاسی بیان بازی میں مسلم اور دیگر اقلیتی گروپس کو نشانہ بنتے دیکھا ہے۔واضح رہے کہ اس بار کے امریکی مڈٹرم انتخابات میں عبدل السید سمیت کئی دیگر مسلم امیدوار بھی میدان میں اترے تھے جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔